
محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد
وفاقی حکومت نے محرم کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق صوبوں کی جانب سے محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کی سفارش کی گئی تھی، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کے ایام میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی تاہم محرم







