بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا حادثے کا شکار ہو گئیں
بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا حادثے کا شکار ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پشپا کی اداکارہ رشمیکا جِم میں دوران فٹنس سیشن حادثہ پیش آنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔ چوٹ لگنے کے باعث سلمان خان اور وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی ہے جس میں اداکارہ بھی شامل تھیں۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ آرام کر رہی ہیں،
