وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہا کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں، دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، اس سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا پائیدار معاشی استحکام کا حصول ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کی طرف سفربہت محنت سےشروع کیا، موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں، دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں ان سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہوسکتا ہے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ ہمارا سفر معاشی استحکام سےمعاشی ترقی کی طرف جارہاہے، زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے ہیں مالیاتی خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، برآمدات کےشعبےمیں بھی درست سمت میں گامزن ہیں۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھی ہے، پرامیدہیں کہ معاشی ترقی کےسفر میں مزید تیزی آئےگی۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے سب متاثرہورہےہیں دشمن قوتیں ملک میں ہونےوالی دہشت گردی کے پیچھےہیں۔
