
’برہنہ کر کے جسم جانچا گیا‘؛ مس یونیورس انڈونیشیا کی امیدواروں کا الزام
قدامت پسند اسلامی ملک انڈونیشیا میں خواتین کی خوبصورتی کے مقابلے میں بطور امیدوار شرکت کرنے والی کم از کم 6 خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ مقابلوں کے دوران انہیں مرد حضرات کے سامنے برہنہ کرکے ان کے جسم کو جانچا گیا۔ ’مس یونیورس‘ کے نام سے خوبصورتی کے مقابلے کو عالمی حیثیت حاصل ہے اور ہر ملک کے ’مس یونیورس‘ کے آرگنائیزر اپنی منتخب ہونے







