
تصویر میں موجود بھارتی افسران نے دفتر میں ہیلمٹ کیوں پہنے ہوئے ہیں؟
جب کسی نے کہا کہ ہیلمٹ تحفظ کے لیے ہیں تو بھارتی سرکاری ملازمین نے اسے بہت سنجیدگی سے لے لیا۔ بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ خبروں کے مطابق بھارت کے شہر تلنگانہ میں ایک خستہ حال عمارت میں کام کرنے والے سرکاری اہلکاروں نے چھت سے کنکریٹ کے سلیب کو اپنے سروں پر گرنے سے روکنے کے لیے موٹر سائیکل ہیلمٹ پہننا شروع کر دیے۔







