
ایشیا کپ؛ بنگلادیش نے افغانستان کو باآسانی شکست دےدی
ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو با آسانی 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن مراز 112 رنز بنا کر ریٹائرڈ







