پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی نئی تشکیل؛ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب شامل
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی نئی تشکیل کا نوٹیفکیشن کردیا۔ سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختراب کمیٹی کے ممبرہیں۔ کمیٹی میں 20 ستمبرکے آرڈیننس کے بعد تبدیلی کردی گئی تھی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ آئین کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی جوڈیشل کمشین کا حصہ ہونگے۔
