
مریم نواز بارش میں گورنمنٹ اسکول مری پہنچ گئیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مری پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مری کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئی، وزیر اعلیٰ نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز شریف نے طالبات سے پوچھا کہ کہاں سے آتی ہیں ۔







