برازیل: بارش اور طوفان، 25 افراد ہلاک
برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ، جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی مشرقی برازیل کے علاقوں میں بارش اور طوفان سے مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر
