برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ، جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی مشرقی برازیل کے علاقوں میں بارش اور طوفان سے مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، رہائشی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ 270 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے رضا کارانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔