
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ شہر قائد میں سورج آنکھیں دکھانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ







