خوبصورتی کیوجہ سے آسانیاں کم اور مشکلات زیادہ ہوئیں، مومنہ اقبال
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے نہایت کم عرصے میں اپنی خوبصورتی، معصومانہ انداز اور اداکاری سے سب کو متاثر کرلیا ہے۔ مومنہ اقبال نے کئی ٹی وی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، ان کے معروف ڈراموں میں ’احسان فراموش‘، ’سمجھوتا‘، ’میرے ہم نشین‘ اور دیگر شامل ہیں۔ اداکارہ کا خاندان کشمیری نژاد ہے لیکن ان کی پیدائش اور پرورش لاہور میں
