
گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس، پاکستان تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا
پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس +0.8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا۔ گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس(سی سی آئی)کی دسمبر 2024 کی رپورٹ میں چار سب انڈیکسز میں سے تین میں بہتری دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معیشت کو مضبوط سمجھنے والے لوگوں کی تعداد سال کے دوران 4 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ گئی۔







