
پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ، مداحوں کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ‘ ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ترانے کو مداحوں کی جانب سے پزیرائی نہ مل سکی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ایس ایل 2022 کا ترانہ ریلیز ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور







