
پاکستان بھارت کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قیدی کا قتل ہونے پر وضاحت مانگ لی۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے سویلین قیدی ضیا مصطفیٰ کے قتل پر شدید احتجاج کیا ہے اور بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ ضیا مصطفیٰ 2003 سے بھارت کی







