
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار ہونے کوشش







