
مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ مینگورہ اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 96 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔







