پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کے لیے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا
