Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکریٹری جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فرانسیسی سیکریٹری جنرل نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پوئریئر بھی نکولس روش کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور فرانس کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں فرانس کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سیکریٹری جنرل نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ فرانس نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version