انڈسٹری میں کچھ لوگ میری ناکامی کا انتظار کررہے ہیں، کارتک آریان
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ میری ناکامی کا انتظار کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار کارتک آریان نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں تنہا جنگ لڑ رہے ہیں، اور سُپر ہٹ فلم بھول بھلیاں 3 کی کامیابی کے باوجود انہیں انڈسٹری سے کوئی سپورٹ نہیں
