خوردنی تیل کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی، جام کمال
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیرِ صدارت پی وی ایم اے کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے مؤثر پالیسی ضروری ہے۔
