کراچی: جرم کی فرضی کہانی کے لیے قتل کرنے کا طریقہ کار اے آئی سے پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ نوجوان نے باپ کی توہین کرنے والے کے خلاف کارروائی کے لیے اے آئی سے مدد مانگی تھی۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نے قتل کے لیے اے آئی سے مدد طلب کی تھی، 4 ستمبر کو اے آئی کے سیفٹی گائیڈ نے نوجوان کو مشکوک سوالات کو خلاف ورزی قرار دیا اور نوجوان کی مبینہ سرگرمیوں کی اطلاع امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کودی۔
،حکام کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے نے نوجوان کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پاکستانی ایجنسی کو دی جس کے بعد سی سی آئی نےاطلاع ملنے پر پی ایس سی ایچ ایس میں کارروائی کرکے نوجوان کو حراست میں لیا۔
این سی سی آئی اے حکام نے بتایا کہ نوجوان کرائم اسٹوری کی اسکرپٹنگ کے لیے اے آئی سے مدد حاصل کررہا تھا نوجوان نے والد کی بے عزتی کرنے والے شخص کے قتل کے حوالے سے اے آئی سے مدد مانگی تھی۔
،حکام کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ حقیقت میں اس کے والد کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا وہ خود سے بنائی گئی کرائم اسٹوری پر کام کررہا تھا نوجوان کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔
،این سی سی آئی اے حکام کے مطابق نوجوان نے فرضی قتل کے حوالے سے اے آئی سے مدد لی نوجوان نے کلاؤڈ کوفرضی سین بتایا کہ ایک پولیس اہکار نے اس کے والد کی بےعزتی کی ہے نوجوان نے کلاؤڈ سے سوال کیا کہ اس کے والد کی توہین کرنے والے کاقتل کیسے کیاجائے۔
