ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام کھیلے جانے والے چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے۔ لاہور کے غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے پر ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے
