دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خارجیوں کے خودکش دھماکے کی مذمت کی۔ انہوں نے حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان
