صدر اور وزیراعظم کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہار افسوس کیا اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں
