سیالکوٹ؛ ساس نے حاملہ بہو کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس نے انسانی رشتوں کی سفاکی کی الگ داستان رقم کردی۔ ساس نے بیٹی اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے ٹکڑے کیے اور پھر ان ٹکڑوں کو نالے میں مختلف مقامات پر پھینک دیا تاکہ جرم کا کوئی نشان نہ مل سکے۔
