Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس پر بیان

‏ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں آپ آگے کیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں، وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کے مختلف ہتھکنڈوں سے آپ دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہو کر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

وزیر دفاع نےکہا کہ ‏ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں آپ آگے کیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن پھیلاتے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ کیوں نہیں کرتے، کیا آپ ان سے ملے ہوئے ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کے خلاف تقریباً چارج شیٹ پڑھ کر سنا دی بالکل واضح پیغام اب ایسا نہیں چلے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کے ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version