
بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو کے متعلق حیران کن انکشافات
بھارت کے معروف یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو، جن پر سانپ کے زہر کیس میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، کے متعلق اہم اور حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ اس کیس کے حوالے سے جاری تازہ ترین رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے تقریباً دو دن بعد، ایلویش کی جانب سے ریو پارٹیوں میں سانپ کے زہر کی فراہمی کے پیچھے مبینہ مقصد کا انکشاف ہوا ہے۔







