پشاور اور سبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
پشاور اور سبی میں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک کے 2 اضلاع سے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک
