خیبرپختونخوا ؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 علیحدہ کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر تبسم عرف قدرمان ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے
