Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا ؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 علیحدہ کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر تبسم عرف قدرمان ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر تبسم کا ساتھی ساجد عرف سرکنڈی بھی ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کی گئی، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نےحصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کلاچی میں ہونے والی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک ہوئے  جن سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version