
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
جام کمال خان نے کہا ہے کہ روس ایک وسیع مارکیٹ ہے جو پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی اور تنوع کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں روسی سفیر نے جام کمال کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ ملاقات میں تجارتی رابطے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔







