
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں یونیسیف کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال







