ہم خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ ہم خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے امور پر اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی،فلاح و بہبود
