پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر روح العالم صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تجارت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بنگلہ دیش
