ملکی ترقی میں صنعت کاروں اور کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے، نگران وزیر اعظم
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں صنعت کاروں اور کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں اور تاجروں کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات وزیر اعظم کے دورہء کراچی کے دوران صنعت کاروں اور تاجروں سے
