Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا بڑا فیصلہ

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے جس کے لئے ریونیو ڈویژن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کر کے 15 فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کر کے 16 فیصد کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کردی گئی۔

ریونیو ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی تین سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے۔

Exit mobile version