Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 54 ہزار 321 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 54 ہزار 321 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالر اضافے سے 1877 ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں