Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی نئی قیمت نے تاریخی ریکارڈ توڑدیئے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version