سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ بری طرح ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت اور بھرپور کارروائی سے ناکام بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اسکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر تمپ کے اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے بچا لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
