Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، پاکستان کو شدید مالی بحران کا سامنا

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے پاکستان کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق   حکومت کو دو روز میں چین کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنے کا مسئلہ درپیش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  50   کروڑ ڈالر کی واپسی چینی کمرشل بینک کو کی  جائے گی۔ چین کو قرض کی واپسی کے بعد اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 4 ارب ڈالرز رہ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ

ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ 30  کروڑ ڈالر کا مزید قرض فروری کے آخر میں چینی کمرشل بینک کو واپس کیا  جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو رواں مالی سال کے اگلے  چھ ماہ میں 8 سے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ قرضوں کی واپسی کی وجہ سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کیلئے قائل کرنے میں ناکام

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کے نویں جائزے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

Exit mobile version