Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈالرکی قیمت میں پھر سے مسلسل اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 271.36 سے بڑھ کر 276.58 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.89 فیصد کمی ہوئی ہے۔

نئے سال میں اب تک ڈالر 50 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

Exit mobile version