گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 262.60 روپے سے بڑھ کر 276.58 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 14 روپے مہنگا ہوگیا۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے سے بڑھ کر 283 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے؛ قیمت آسمان پر پہنچ گئی
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 9.50 روپے مہنگاہوکر 296.50 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 10 روپے مہنگا ہو کر 336 روپے پر جا پہنچا۔
ایک ہفتے میں اماراتی درہم 3.20 روپے مہنگا ہو کر 76.20 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 3 روپے مہنگا ہو کر 74 روپے کا ہو گیا۔
