Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔

ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 276.58 روپے سے کم ہو کر 269.28 روپے پر بند ہوا۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 روپے سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کی بلند سطح سے کم ہوکر 273 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے، 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں پیش رفت پر روپے پر پریشر میں کمی ہوئی۔اس کے علاوہ برآمدات کی مد میں ڈالر ملنے کے بعد  بھی روپے پر پریشر کم ہوا ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کا بڑا فرق ختم ہونے پر ترسیلات زر بھی بڑھے گی  ۔

Exit mobile version