ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 01 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/TEG90wGsJU pic.twitter.com/z1teYT9KIw
— SBP (@StateBank_Pak) February 14, 2023
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 269.44 سے کم ہو کر 267.34 روپے پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
