Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

 اسٹیٹ بینک نے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کیلئے پرائز بانڈز تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بانڈرز نئے پریمئیم بانڈز کے ساتھ تبدیل کروائے جاسکتے ہیں، 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے بانڈز 23 جون 2023 تک تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملکی ایئرپورٹس سے ڈالر اور غیر ملکی اسمگلنگ روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ

اس کے علاوہ بانڈز کو سیونگز سرٹیفکٹ اور ڈیفنس سیونگ میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے جبکہ کمرشل بینکوں سے 30 جون 2023 تک نقدی میں بھی بانڈز کو تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے بانڈز تبدیل کرنے کی تاریخ 30 جون 2022 تھی۔

Exit mobile version