Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  2400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 843 ڈالر فی اونس ہے۔

Exit mobile version