مہنگائی کے مارے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے تیاری شروع کردی۔
موخر ادائیگیوں کی مد میں بجلی صارفین کے لیے بجلی 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
وفاقی حکومت نے جون جولائی 2022 کے موخر کردہ بقایاجات کی وصولی کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ اضافے کااطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔
بجلی صارفین سے بقایا جات آئندہ آٹھ ماہ میں وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
200 یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ ، 200 سے 300 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔
زرعی صارفین سے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا امکان
کے الیکٹرک کے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 9 روپے 97 پیسے فی یونٹ اور 200 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کے زرعی صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
موخر کردہ وصولیاں ان ہی مقررہ مہینوں میں وصول کی جائیں گی۔ نیپرا اتھارٹی حکومت کی درخواست پر 2 مارچ کو سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 9 روپے 90 پیسے تا 10 روپے 34 پیسے تک وصولیاں مؤخر کی تھیں۔
