Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ

ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل  کمی  کے بعد اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 259.92 سے بڑھ کر 261.50 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.60 فیصد  کمی آئی ہے۔

Exit mobile version