Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت آسمان کی بلندی کو چھو کر زمین پر آگری

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز  سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ  سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 840 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 840 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version